30 مئی، 2016، 11:07 AM

نریندر مودی 4 جون کو افغانستان کا دورہ کریں گے

نریندر مودی 4 جون کو افغانستان کا دورہ کریں گے

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی 4 جون کو افغانستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے  وزیراعظم نریندر مودی دورہ امریکہ سے قبل رواں ہفتے 4 جون کو افغانستان کا دورہ کریں گے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق  وزیراعظم مودی 4 جون کو پہلے افغانستان جائیں گے، جہاں وہ ہرات میں سلما ڈیم کا افتتاح کریں گے جس کے لیے فنڈز ہندوستان نے فراہم کیے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بعد ازاں وزیراعظم مودی 5 جون کو قطر روانہ ہوں گے، جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی سے تجارتی روابط، خصوصاً ہائیڈرو کاربن سیکٹر کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔ نریندر مودی امریکہ روانہ ہونے  سے قبل 6 جون کو سوئٹزرلینڈ میں بھی رکیں گے، جہاں وہ سوئس حکام کے ساتھ بلیک منی کا معاملہ اٹھائیں گے۔امریکہ میں نریندر مودی 7 اور 8 جون کو دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ 8 جون کو وہ امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق 10 جون کو ہندوستان واپسی سے قبل نریندر مودی میکسیکو کا دورہ بھی کریں گے۔

News ID 1864375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha